پاکستان

حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کا ایک اور بڑا مطالبہ مان لیا، 4 آرڈیننس جاری کر دیئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 4 آرڈیننس جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023، پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023، نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 اور براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آڑڈیننس 2023 جاری کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے قانون میں ترامیم کا معاہدہ ہوا تھا۔ قانون میں ان ترامیم سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر اور شفاف ہوگی۔

عدلیہ میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کے لیے کمیٹی کا اجلاس
اعلامیے کے مطابق ترامیم آئی ایم ایف سے معاہدے کا حصہ ہیں، ترامیم کے بعد ان اداروں میں بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو الگ الگ ہوں گے، ان اداروں کے بورڈز میں آزاد ممبران کا تقرر کیا جائے گا، بورڈز کو اپنی رپورٹ پبلک کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button