پاکستان

حکومت پاکستان کا ہلاک شدہ چینی باشندوں کے ورثاء کیلئے لاکھوں ڈالرز امداد کا اعلان

حکومت نے26 مارچ 2024 کو دہشت گرد حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے لئے 25لاکھ 80ہزار ڈالرز زرتلافی کا اعلان کیاہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت پاکستان نے 26 مارچ 2024ء کو دہشت گرد حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے ورثاء کے لئے لاکھوں ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ داسو ڈیم کے 6چینی کارکن ہلاک ہوئے تھے، جاں بحق پاکستانی کیلیے 25لاکھ روپے کی سفارش کی ہے کا بینہ ڈویژن کے ایک سینئرافسر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اپنے آئندہ اجلاس میں اس پیکج کی منظوری دے گی ۔ ہلاک چینی کارکنوں کا تعلق داسو ہائیڈرو پاور پر وجیکٹ سے تھا ۔ جو ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ جس کے مکمل ہونے4320میگا واٹ بجلی کی پیدوار متوقع ہے ۔ لیکن بد قسمتی سے یہ پر وجیکٹ دوبارہ دہشت گردحملوں سے متاثر ہوا ۔یہ بھی واضح رہے کہ پہلا دہشت گرد حملہ 14جولائی 2021 کو ہوا تھا ۔ جس میں10چینی ہلاک اور20زخمی ہوئے تھے ۔ جبکہ رواں سال دوسرے حملے میں6چینی اور ایک پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے 6مقتول چینیوں کے ورثا کے لئے مذکورہ زرتلافی کی سمری ای سی سی کو مل گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button