پاکستان

حکومت کا نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ، پاور ڈویژن کا ردعمل بھی آگیا

نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں، وزیراعظم کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی سے متعلق کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں: پاور ڈویژن

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد پاور ڈویژن کی جانب سے بھی اس کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگاواٹ کاسولرپاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو سعودی عرب کی بغیر بڈنگ بین الحکومتی بنیادوں پر لگایا جائے گا۔وزیراعظم نے ان فیصلوں سے متعلق متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے سولربجلی کی خریداری اور فروخت کے دو الگ نرخ تیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔حکومت نے سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کرنے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اورالگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں، وزیراعظم کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی سے متعلق کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button