پاکستان

حکومت کا پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات سے انکار

پی ٹی آئی نہ تو کوئی سیاسی جماعت ہے اور نہ ہی ان سے مذاکرات کی ضرورت ہے یہ صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے: حکومت کا مذاکرات پر مؤقف

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کی دعوت پر وفاقی حکومت نے دو ٹوک الفاظ میں انکار کر دیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نہ تو یہ کوئی سیاسی جماعت ہے اور نہ ہی ان سے مذاکرات کی ضرورت ہے یہ صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے۔ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں صرف بیساکھیوں کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتی ہے۔

دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بانی ٹی پی آئی نے اتحاد کی بنیاد پر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ڈائیلاگ کرنے کی اجازت دی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button