پاکستان

حکومت کیساتھ مذاکرات کی اپیل، نوازشریف کا عمران خان کو کرارا جواب

یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی: نواز شریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کیساتھ مذاکرات کی اپیل، نوازشریف کا عمران خان کو کرارا جواب ‘ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نے نواز شریف کا کہنا تھاکہ بات چیت صرف سیاستدانوں سے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی یہ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button