پاکستان
خاتون رکن اسمبلی زرتاج گل سےبدزبانی،وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ کوسبق سکھادیا گیا
اسپیکر نے طارق بشیر چیمہ کی رواں سیشن تک رکنیت معطلی کی قرارداد ایوان میں پیش کی جو منظور کرلی گئی
اسلام آباد(کھوج نیوز) خاتون رکن اسمبلی زرتاج گل سے بد زبانی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کو سبق سکھا دیا۔رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل کردی۔ اسپیکر نے طارق بشیر چیمہ کی رواں سیشن تک رکنیت معطلی کی قرارداد ایوان میں پیش کی جو منظور کرلی گئی۔ایاز صادق نے کہا ہے کہ کل ایک واقعہ ہوا جس سے بہت سے ممبران کی دل آزاری ہوئی، اس حوالے سے متعدد ارکان مل کر بیٹھے اور شدید تشویش کا اظہار کیا۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کو معطل کرنے کا سب کا متفقہ فیصلہ تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی ہوئی تھی۔