پاکستان

خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دو ٹوک جواب دے دیا

طبیعت ناسازی کے باعث آج پیش نہیں ہوسکتا: خواجہ آصف، دوسری جانب ڈی آئی جی فخر سلطان وصال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان قلمبند کروا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دو ٹوک جواب دے دیا’ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت ناسازی کے باعث آج پیش نہیں ہوسکتا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی فخر سلطان وصال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔ فخرسلطان وصال فیض آباد دھرنا کے وقت آر پی او راولپنڈی تھے۔ فیض آباد دھرنا کمیشن نے اس وقت کے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ دھرنا کمیشن ڈاکٹراخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہا ہے، کمیشن میں سابق آئی جی طاہرعالم اور خوشحال خان بھی موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button