پاکستان

خواجہ آصف نے وزیراعظم شہبازشریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 13 ماہ جو کردار نبھایا، وہ کسی اور وزیراعظم نے نہیں نبھایا

سیالکوٹ(کھوج نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 13 ماہ جو کردار نبھایا، وہ کسی اور وزیراعظم نے نہیں نبھایا۔ سیالکوٹ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات کی کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اتحادی حکومت کی 12 پارٹیوں کو بحسن و خوبی ساتھ لے کر چلے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت نے ہمالیہ جیسے مسائل حل کیے، پچھلے 13 ماہ سے 12 پارٹیوں کو ساتھ لے کر وزیراعظم توازن کے ساتھ چل رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو شہباز شریف نے لیپ ٹاپ دیے، دانش اسکول کا سلسلہ بھی انہوں نے ہی شروع کیا، یہ ایک بنیادی قدم تھا، جو وزیراعظم شہباز شریف نے اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی بات ہے کہ یہ اقدامات بعد میں آنے والی حکومت نے روک دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button