پاکستان

خورشید شاہ نےعمران خان اور اعلیٰ عدلیہ کےمتعلق خطرناک بیان جاری کردیا

خورشید شاہ نے کہا کہ صادق سنجرانی نگران وزیراعظم بنے تو یہ مستقبل کی سیاست کی علامت ہو گی

سکھر(ویب نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے جبکہ ریویو ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہاعلیٰ عدلیہ نے جو فیصلہ اس ایکٹ کو معطل کرکے دیا ہے وہ سراسر بد نیتی پر مشتمل ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ صادق سنجرانی نگران وزیراعظم بنے تو یہ مستقبل کی سیاست کی علامت ہو گی جب کہ جو نگران وزیراعظم بنے گا اس سے پتا چلے گا الیکشن کب ہوں گے۔

پیپلزپارٹی تاحال نگران وزیراعلی کے نام کا فیصلہ نہ کرسکی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کوشش کریں معاملہ الیکشن کمیشن میں نہ جائے، آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی، کسی پر پابندی کے حق میں نہیں۔سانحہ 9 مئی پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔ریویو ایکٹ فیصلے پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے جو قومی اسمبلی ختم ہونے پردیاگیا، انہیں ابھی بھی شاید پتا نہیں پارلیمنٹ کا ایک حصہ سینٹ موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button