پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بدنظمی کا شکار، لوٹوں ، جوتوں اور خالی بوتلوں کی بارش

ن لیگی ثوبیہ شاہد ایوان میں گھڑی لہراتی ہوئی داخل ہوئیں' جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے لوٹا، بال پوائنٹ، کاغذ، خالی بوتل اور جوتے پھینکے اور شدید نعرے بازی بھی کی

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں نو منتخب اراکین کی حلف برادری کی تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی، تقریب کے دوران جوتوں، لوٹوں اور خالی بوتلوں کی بارش دیکھنے کو ملی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، اس دوران ایوان میں بدنظمی دیکھنے میں آئی، مسلم لیگ ن کی رکن ثوبیہ شاہد ایوان میں گھڑی لہراتی ہوئی داخل ہوئیں۔ جس پر اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ثوبیہ شاہد پر لوٹا، بال پوائنٹ، کاغذ، خالی بوتل اور جوتے پھینکیاور ثوبیہ شاہد کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ثوبیہ شاہد صاحبہ کے ساتھ اسمبلی میں ہونے والا سلوک توہین آمیز اور غیر اخلاقی تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں گھڑی لہرا دی۔ گھڑی دیکھ کر سب چور چور کے نعرے لگانے لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ گھڑی دیکھ کر سب کے منہ سے خود بخود چور کا نعرہ لگ جاتا ہے کیونکہ سب کو پتہ چل گیا ہے کہ اس ملک میں ایک عدد گھڑی چور بھی موجود ہے۔ اس موقع پر ایک صارف کو مریم نواز کے خاتون پولیس اہلکار کے سر پر دوپٹہ رکھنے کی ویڈیو یاد آ گئی اور انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خاتون پولیس اہلکار کے سر سے سرکنے والے دوپٹہ کو اپنے ہاتھ سے سر پر ڈھانپ دیاجبکہ خیبر پختونخواہ اسمبلی اجلاس دوران لیگی ایم پی اے ثوبیہ شاہد پر لوٹا اور جوتا پھینکا گیا ، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں خبروں میں نوازشریف اور عمران خان کی تربیت عیاں ہوتی ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک لکھتے ہیں کہ ثوبیہ شاہد صاحبہ کے ساتھ اسمبلی میں ہونے والا سلوک توہین آمیز اور غیر اخلاقی تھا اِس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ ثوبیہ شاہد نیاسمبلی میں ایک لفظ بھی نہیں کہا بس صرف گھڑی لہرا دی اور تیر اڑتا ہوا نشانے پر جا لگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button