پاکستان

خیبرپختونخوا میں کس کی حکومت بنے گی؟ پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کر دیا

مجھے یقین ہے کہ8 فروری کو خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلی آئیگی، مقابلہ کرتے وقت کوئی بھی شکست کے بارے میں نہیں سوچتا: پرویز خٹک

نوشہرہ(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں کون سی جماعت حکومت بنائے گی؟ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کر کے قومی سیاست میں ہلچل مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ8 فروری کو خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلی آئیگی، مقابلہ کرتے وقت کوئی بھی شکست کے بارے میں نہیں سوچتا، میں جب بھی مقابلے میں آتا ہوں تو آگے جانے کا سوچتا ہوں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے ایجنڈے میں سب سے پہلے عام آدمی کے مسائل کا حل ہے، وزارت اعلی کا دعویدار اس لیے ہوں کہ اپنے امیدواروں کے علاوہ بہت سے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں، کسی سے رابطہ نہیں کرتا سب مجھ سے رابطہ کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ الزامات لگانا آسان ہے، میرے خلاف پری پول رگنگ کے ثبوت ہیں تو پیش کریں، سب دیکھ رہیہیں کہ الیکشن میں کس آراو نے میری مددکی ہے، میرے ساتھ اللہ کی مدد ہے،کسی آر او یا سرکاری اہلکار کی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button