پاکستان

خیبرپختونخوا کی 15رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ پر پی ٹی آئی رہنمائوں کے رشتہ داروں کا قبضہ

کابینہ میں فضل شکور، مینا خان، محمد سجاد، عاقب اللہ، محمد عدنان، فضل حکیم خان، شکیل احمد، ارشد ایوب 'ظاہر شاہ طورو، فیصل خان ترکئی، قاسم علی شاہ، خلیق الرحمان، آفتاب عالم، پختون یار، نذیر احمد عباسی شامل

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا جبکہ خیبرپختونخوا کی نو منتخب کابینہ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے رشتہ داروں کا قبضہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کی حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور، انسپکٹر جنرل پولیس، چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے والوں میں فضل شکور، مینا خان، محمد سجاد، عاقب اللہ، محمد عدنان، فضل حکیم خان، شکیل احمد، ارشد ایوب شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ محمد ظاہر شاہ طورو، فیصل خان ترکئی، قاسم علی شاہ، خلیق الرحمان، آفتاب عالم، پختون یار، نذیر احمد عباسی نے بھی حلف اٹھایا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی، اور مشاورت کے بعد کابینہ کے نام فائنل کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button