پاکستان

خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے تجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

پشاور(کھوج نیوز) نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام منظوری کے لیے اب گورنر خیبرپختوخوا کو بھیجا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے تجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے 3 دن میں دونوں رہنماؤں کو ایک نام فائنل کرنا تھا۔

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ہری پور سے ہے، وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کا حصہ بھی تھے۔ یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے معاملے پر اکرم درانی نے کہا تھا کہ صوبے میں سیاسی بحران ہے، آج ہی نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا مسئلہ حل کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button