پاکستان

دارلامان سے 10 بزرگ خواتین کی حج پر روانگی،وزیراعلیٰ مریم نوازاورنوازشریف بھی پہنچ گئے

مریم نوازشریف کی عافیت(دارلامان) میں مقیم 10خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات کے لئے پہنچ گئیں،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے قائدمحمد نوازشریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پرملنے کے لئے آگئے

لاہور(کھوج نیوز)دارلامان سے 10 بزرگ خواتین کی حج پر روانگی،وزیراعلیٰ مریم نوازاورنوازشریف بھی پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی عافیت(دارلامان) میں مقیم 10خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات کے لئے پہنچ گئیں،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے قائدمحمد نوازشریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پرملنے کے لئے آگئے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے عید پر عافیت میں رہائش پذیر بزرگ خواتین نے حج کی خواہش کی تھی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر 10بزرگ خواتین کے لئے حج کا انتظامات کیے گئے۔ بزرگ خواتین کا وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اورصدر پاکستان مسلم لیگ ن سے ملاقات میں اظہارتشکر کیا اور بہت سے دعائیں بھی دیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ
بزرگ خواتین ہماری ماؤں جیسی ہیں، ان کا بہت خیال رکھا جائے، کوئی تکلیف نہ ہو، انھوں نے حج پر جانے والی خواتین سے کہا کہ آپ نے پاکستان کے لئے بہت سے دعائیں کرنی ہے، اللہ تعالیٰ وطن عزیز کی خیر کرے۔

نے مزید کہا کہ مریم نوازشریف اللہ نے وعدہ پورے کرنے کی توفیق دی،مجھے آپ کے حج پر جانے کی بہت خوشی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے بہت خوشی ہوئی۔ انھوں نے عہد کیا کہ مزدور کومعاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آگیا ہے۔
محمد نوازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت اور بے روزگاری ختم ہوجاتی۔
حج پر جانے والے پاکستان کے لئے دعائیں کرے، اللہ ملک کی خیر کرے۔ وہاں پر موجود بزرگ زینت بی بی آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ حج پر جا سکوں گی۔


”میں گلیاں دا روڑا کوڑا…… محل چڑھایا سائیاں“: زینت بی بی نے میاں محمد بخش کا شعر سنایا ہمارا کوئی سہارا نہیں تھا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو وسیلہ بنا کر بھیج دیا۔ فریدہ رحمت علی نامی ایک اور خاتون نے کہا کہ
اللہ وہاں لیکر جارہا ہے، باقی اسباب بھی اللہ بنائے گا اور حفاظت کرے گا۔

امیر جہاں نامی خاتون اپنے جزبات پر قابو نا رکھ سکیں انھوں نے کہا کہ مریم نوازشریف نے ایسے برتاؤ کیا جیسے ہماری بیٹی ہیں۔ بخت مینا نےکہا کہ محمدنوازشریف ہمارے ملک کے معمار ہیں ملنے کی بہت خواہش تھی۔ نسیم اختر نے کہا کہ آپ ہمارے سر پر چادر کی مانند ہیں، یہ چادر پہلے سرک گئی تھی۔ عفت سلطانہ نے کہا کہ نماز کے بعد حج کے لئے روزانہ دعا کیا کرتے تھے۔ یاسمین ملک نے کہا کہ اللہ ہر ماں کومریم نوازشریف جیسی بیٹی دے۔ عابدہ سراج نامی خاتون نے کہا کہ خوشی ہے کہ بلا وا آگیا اللہ نے مریم نوازشریف کو وسیلہ بنا دیا۔

بعد ازاں بشیراں بی بی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے تمام خواتین کو احرام،سوٹ اور ذادراہ پیش کیا گیا۔ عافیت میں رہائش پذیر 10 خواتین اور انچارج سمیرااسلم اور معاون 21روز کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہی ہیں۔ فریدہ رحمت علی، امیر جہاں، بخت مینا، نسیم اختر، نور جہاں، عفت سلطانہ، یاسمین ملک، عابدہ سراج، زینت بی بی اور بشیراں بی بی حج کے لئے جانے والی خواتین میں شامل ہیں۔اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی راشد نصراللہ، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button