پاکستان

داسو ہائیڈرو گیم چینجرمنصوبہ،عالمی بینک کے1 ارب ڈالرز پاکستان کے لئےمنظور

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز)عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی۔ ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری عالمی بینک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے دی ہے۔ اضافی فنڈز کی منظوری داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی ساتھ ہی عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔ ورلڈبینک کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگاوٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button