پاکستان

دانیال عزیز نے احسن اقبال کیلئے پھانسی کا پھندا تیار کرلیا

انتظامیہ ن لیگ کے امیدوار احسن اقبال کے ایما پر میرے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے' الیکشن کمیشن انتظامیہ کی حرکتوں کا نوٹس لیکر کارروائی کرے: دانیال عزیز

نارووال(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے این اے 76نارووال میں مبینہ دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے احسن اقبال کیلئے پھانسی کا پھندہ تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما دانیال عزیز نے این اے 76 نارووال میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے، الیکشن کمیشن آمد کے موقع پر انھوں نے کہا کہ میں نے پارٹی چھوڑی نہ ن لیگ نے کوئی نوٹس دیا ہے۔ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انتظامیہ ن لیگ کے امیدوار احسن اقبال کے ایما پر میرے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن انتظامیہ کی حرکتوں کا نوٹس لیکر کارروائی کرے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ نارووال میں لوگوں کے گھروں کی دیواروں کو پھلانگا جارہا ہے، 45 یونین کونسلز چیئرمین ہائی کورٹس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے سپورٹرز کے پیٹرول پمپس بند اور کاروبار تباہ کیے جارہے ہیں، میرے حریف کو شکست نظر آرہی ہے، اس طرح کے ہتھکنڈے تب کیے جاتے ہیں جب پذیزائی نہیں ملتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button