لاہور (کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وہ دانیال عزیز کا احترام کرتے ہیں جو الزامات انہوں نے ان پر لگائے افسوس ہوا، انہیں نہیں معلوم دانیال عزیز بلاول بھٹو کی زبان کیوں بول رہے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شاید دانیال عزیز ان کا نام لے کر کسی اور کو اپنی بات سنانا چاہتے ہیں، دانیال عزیز کے ان پر الزامات کا وزیر منصوبہ بندی سے کوئی تعلق نہیں، دانیال عزیز پرانے سیاست دان ہیں، ان سے توقع نہیں تھی۔
احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے پارٹی کے پہلے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی، ن لیگ انتخابات کی تیاری کیلئے سنجیدہ کوششیں شروع کر چکی ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل مضبوط، مستحکم منتخب حکومت ہے۔
روبوٹ ویٹریس کی صلاحیت سے دیکھنے والےحیران
احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی امیدواروں کا میرٹ پر چناؤ کیا جائے گا جس حلقے میں خلا محسوس کریں گے وہاں الیکٹیبل لائیں گے، قوم دیکھےگی مسلم لیگ ن کی انتخابی ٹیم تاریخی فتح دلائے گی۔