پاکستان

دبئی میں فیملی کا اکٹھ’ بلاول کی شادی کا امکان

دبئی( کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو نے دبئی میں فیملی کے ساتھ یادگار ”ری یونین“ گزارا۔

اس موقع آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے اہلِ خانہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی، جس میں فرال تالپور بھی موجود تھیں۔ تصویر میں بلاول بھٹو کو بہنیں بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور ان کی خالہ صنم بھٹو بھی موجود تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ دبئی جانے کا مقصد فیملی گیدرنگ ہے، دبئی میں صنم بھٹو آرہی ہیں جن سے ملنے کے لیے وہ اور بلاول جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button