پاکستان

دورۂ چین میں کون سا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست رہا؟وزیراعظم نےکابینہ کو آگاہ کردیا

شہبازشریف نےکہا ہےکہ جلد چین سےاعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، سی پیک ٹو پربھی تیزی سےکام آگےبڑھےگا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)دورۂ چین میں میں کون سا ایجنڈے میں سرفہرست رہا؟وزیراعظم نےکابینہ کو آگاہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہےکہ جلد چین سےاعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، سی پیک ٹو پربھی تیزی سےکام آگےبڑھےگا۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےشہبازشریف نےکہا کہ آپ سب کی کاوشوں سے چین کا دورہ کامیاب رہا، چین کے دورے سے پہلے کئی اجلاس کیے۔

انہوں نے کہا کہ دورۂ چین میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سرفہرست تھے، دورۂ چین میں حکومتی وفد کے سامنے ہر سطح پر سیکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا ۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی سطح پر بھی جگہ جگہ سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا، یہی بات بار بار اٹھائی گئی، مگر دورے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button