دہری شہریت والےشخص کو جج تعینات کرنےپرپابندی،آئینی بل قومی اسمبلی میں آگیا
رکن (جےیوآئی ف) نورعالم خان نےنجی آئینی ترمیمی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروادیا۔
اسلام آباد(کھوج نیوز)دہری شہریت والےشخص کو جج تعینات کرنےپرپابندی،آئینی بل قومی اسمبلی میں آگیا،رپورٹ کے مطابق دہری شہریت والےشخص کو جج تعینات کرنےپرپابندی کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کراودیا گیا۔ رکن (جےیوآئی ف) نورعالم خان نےنجی آئینی ترمیمی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروادیا۔ بل کےمتن میں کہا گیا ہےکہ دہری شہریت کےحامل شخص کوسپریم کورٹ یاہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے پرپابندی ہونی چاہیے۔ بل میں آئین کےآرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویزکی گئی ہیں۔
ترمیمی بل میں کہاگیا کہ دہری شہریت کا حامل شخص سپریم کورٹ کا جج تعینات نہیں ہوگا۔بل کےمتن میں مزیدکہا گیا کہ دہری شہریت رکھنےوالا کوئی شخص ہائی کورٹ کا جج نہیں ہوسکتا اورناہی عدالت کاافسر اورملازم تعینات ہوسکتا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ جن ججزکی دہری شہریت ہووہ اپنےاصل ملک کےمفاد کوداؤ پرلگاتےہیں، آئین کےتحت ججزکی ریاست سےوفاداری کویقینی بنانےکی ضرورت ہے۔