پاکستان

دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے

ٹی ٹی پی گوہر گروپ کے دہشتگرد سکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے، دہشتگرد سرغنہ حمید اللہ عرف گوہر سرنڈر کرنے پر آمادہ

راولپنڈی (نامہ نگار، آن لائن ) دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے جس کے بعد ٹی ٹی پی گوہر گروپ کے دہشتگرد سکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اس سلسلے میں دہشتگرد سرغنہ حمید اللہ عرف گوہر بھی دہشتگرد کارروائیاں ترک کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آگے سرنڈر ہونے پر تیار ہے جبکہ گوہر گروپ اندرونی ٹْوٹ پْھوٹ کا شکار ہے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے باعث دہشتگرد گوہر اپنے ماتحت دہشتگردوں کا اعتماد کھو بیٹھا۔بڑھتی ہلاکتوں، مالی مسائل اور اندرونی اختلافات کے باعث گوہر گروپ کے مزید دہشتگرد بھی سکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہے ،دہشتگرد گوہر کا محسود دہشتگردوں خصوصاً شفیر اللہ گروپ پر اْسکو بدنام اور قتل کی سازش کا الزام ہے اوردہشتگرد گوہر مقامی عمائدین سے اپنے سرینڈر کیلئے امداد کا خواہاں ہے ۔سکیورٹی ادارے اپنی شب و روز کاوشوں سے دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے پْر عزم ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button