لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس و دیگر دہشت گردی کے پانچ مقدمات میں پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرواتے ہوئے انہیں ملزم قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ٹرائل کے باضابطہ آغاز کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر، علی نواز اعوان سمیت دیگر ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیے۔ عدالت نے ملزمان کو کل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔