پاکستان

ذاتی تعلق ضرور ہے لیکن اب نوازشریف کی سیاست سے اتفاق نہیں: شاہد خاقان عباسی

میاں صاحب سے 35 سال کا تعلق ہے، ذاتی تعلق ہے، رہے گا، میاں صاحب نے بات کردی مہربانی ان کی بڑائی ہے، میاں صاحب وضع دار آدمی ہیں: خاقان عباسی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق ضرور ہے لیکن ان کی سیاست سے اتفاق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا مینڈیٹ مشکوک ہو تو وہ ملک نہیں چلا کرتے، ہمیں ان بنیادی معاملات کو درست کرنا پڑے گا ورنہ مشکل آئے گی۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے 35 سال کا تعلق ہے، ذاتی تعلق ہے، رہے گا، میاں صاحب نے بات کردی مہربانی ان کی بڑائی ہے، میاں صاحب وضع دار آدمی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس سیاست سے متفق نہیں جس کا چناؤ مسلم لیگ ن نے کیا ہے، عوام کی رائے کے حق میں ہوں۔ صحافی کے ایک سوال پر شاہد خاقان نے جواب دیا کہ حکومت اتنے دن ہی چلے گی جتنے دن لانے والے چاہیں، ایس آئی ایف سی کو زیادہ جانتا نہیں ہوں، ایس آئی ایف سی کا مقصد کیا ہے وہ بھی سمجھ نہیں آتا، بحرحال اس کیلئے دعاگو ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button