پاکستان

رئوف کلاسرا نے خاور مانیکا کے جھوٹ سے پردہ چاک کر دیا

لاہور( کھوج نیوز) سینئر صحافی و کالم نگار رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کا ظرف ملاحظہ فرمائیں ۔ میں ایک آسٹرولوجر کا انٹرویو سن رہا تھا کہ بشری بی بی اور خاور مانیکا ان کے پاس عمران خان کا زائچہ بنوانے آئے تھے اور ان کا زور اس سوال پر تھا کہ وہ وزیراعظم بنیں گے یا نہیں۔ اس نے اپنے حساب کتاب سے انہیں بتایا تھا کہ وہ وزیراعظم بنیں گے جس کے بعد اسی زائچہ کی بنیاد پر بشری بی بی نے عمران خان کو یہ بتایا کہ ان کے موکلین انہیں یہ بتا رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم بنیں گے لیکن انہیں اس خاندان میں شادی کرنا پڑے گی۔ باقی جو کچھ ہوا اس میں خاور مانیکا باقاعدہ پارٹنر ہے اور آج وہ محض یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسے کسی بات کا علم نہ تھا یا وہ مظلوم تھا۔ عمران خان جب وزیراعظم بنے تو یہی خاور مانیکا اور اس کا خاندان ہی پنجاب چلا رہا تھا۔ خاور مانیکا کے بیٹے کو ملنے والے بڑے بڑے کنٹریکٹس کی باتیں سامنے آرہی تھیں۔ خاور مانیکا تو اتنا پاورفل ہو چکا تھا کہ ایک دفعہ اس کو پٹرولنگ پولیس نے ایک ناکے پر روکا تو اس کے مسلح گارڈز نے ان پر بندوقیں تان لیں۔ اس پر باقاعدہ ڈی پی او اور آر پی آو شارق کمال کی لاہور میں پیشی کرائی گئی۔ شارق کمال کی انکوائری وزیراعلی ہاؤس میں عثمان بزدار کی موجودگی میں احسن جمیل گجر نے کی اور شارق کمال کو رگڑا لگایا جسے یہ جرات نہ ہوئی کہ وہ انکوائری کروانے کے بجائے اٹھ کر وہاں سے چلا ہی جاتا۔وہی افسر پھر خاور مانیکا کے ڈیرے پر اسے منانے جاتا ہے تاکہ اپنی نوکری بچا سکے۔

یہ سب کام خاور مانیکا کرا رہا تھا۔ جب ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل سے مانیکا خاندان ناراض ہوا تو یہ فیصلہ ہوا کہ اسے پنجاب سے لے کر وفاق تک کسی جگہ دوبارہ پوسٹنگ نہیں ملے گی۔ جب سابق ڈی جی آیف ائی اے بشیر میمن نے رضوان گوندل کو ایف آئی اے میں پوسٹنگ دی تو یہی مانیکا ان سے لڑنے ان کے دفتر پہنچ گیا کہ اسے کیسے وہاں لگایا گیا۔ بشیر میمن کے دفتر سے وہ سیدھا وزیراعظم ہاوس گیا اور بالآخر رضوان گوندل کو ایف آئی اے سے بھی ہٹوا دیا۔ عمران خان بشری بی بی اور بزدار کے اقتدار کے سارے مزے لوٹنے کے بعد آج خاور مانیکا مظلوم بن گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button