پاکستان

رانا تنویر کے بیان پر فواد چوہدری کا شدید ردعمل، کھری کھری سنا دیں

ن لیگ ایک ہی صورت میں اگلا الیکشن جیت سکتی ہے کہ بلے سمیت کوئی بھی اور نشان بیلٹ پیپر پر نہ ہو: فواد چوہدری کا رانا تنویر کے بیان پر ردعمل

لاہور(اپنے رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء رانا تنویر کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء فواد چوہدری کا شدید ردعمل، کھری کھری سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماء رانا تنویر کے بیان کہ الیکشن میں بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہیں ہونا چاہیے ، کسی جتھے کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کارنامے لوگوں نے دیکھ لیے ہیں اس لئے اب یہ چیپٹر بند ہو جانا چاہیے پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ایک ہی صورت میں اگلا الیکشن جیت سکتی ہے کہ بلے سمیت کوئی بھی اور نشان بیلٹ پیپر پر نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اکیلے ہی الیکشن لڑ لیں پھر بھی یہ الیکشن ہار جائیں گے اور زیرو رسک کے اسی فارمولے پر نواز شریف پاکستان آنے سے ہی انکاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button