پاکستان

رانا ثنااللہ کی کی طلبی ،سابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی حکومت کی ٹلیاں کھڑکا دیں

نواز شریف کی زیر صدارت گندم کی صورتحال کے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے کسانوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر رانا ثنااللہ کی کی طلبی ،سابق وزیراعظمنوازشریف نے وفاقی حکومت کی ٹلیاں کھڑکا دیں ،رپورٹس کے مطابق کسانوں سے گندم کی خریداری،نوازشریف نے حکومت کو ہدایات جاری کردیں۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کسانوں سے گندم کی خریداری کے حوالے سے حکومتی ٹیم کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد  و سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گندم کی صورتحال کے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے کسانوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ رانا ثنااللہ نے نواز شریف کو کسانوں کی جانب سے گندم خریداری بحران پر کسانوں کی مختلف تنظیموں کے تحفظات کے بارے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف نے گندم کی خریداری اور کسانوں کے دیگر معاملات پر حکومتی ٹیم کو ہدایات جاری کیں،اجلاس میں چیف سیکرٹری، محکمہ خوراک ،محکمہ زراعت، محکمہ خزانہ کے سیکرٹریوں سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں صوبے میں جاری گندم بحران پر مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئیں۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اجلاس کے بعد محکمہ خوراک و محکمہ زراعت سمیت حکام کے ساتھ فالو اپ میٹنگ بھی کریں گے۔

اجلاس میں تمام محکموں کی جانب سے اپنی تجاویز بھی پیش کی گئیں، جنہیں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غور سے سنا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے حوالے نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں 11 مئی کے جنرل کونسل کے اجلاس پر حکمت عملی طے کی گئی، رانا ثناء اللہ نے نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنائے جانے کی قرارداد پر بریفنگ دی اور پارٹی کے نئے سیکریٹری جنرل کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button