پاکستان

رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کا کوئی میکنزم موجود نہیں لیکن عوام کو ریلیف ملےگا،وزیراعلیٰ مریم نوازکا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں

لاہور(کھوج نیوز)رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کا کوئی میکنزم موجود نہیں لیکن عوام کو ریلیف ملےگا،وزیراعلیٰ مریم نوازکے اعلان سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں، ہمارے ہاں بڑھ جاتی ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، گورننس کے مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا، چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے، جتنی ضرورت ہے، اتنا خرچہ کریں گے، سیاست کی آڑ میں ملک غیرمستحکم کرنے کے لیے کچھ بھی ہوا تو برداشت نہیں کریں گے۔ وزیرِ اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ کل ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس وین پر حملہ کر کے لوگوں کو چھڑایا، ایسا کون سے ملک میں ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button