پاکستان
رواں مالی سال جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ کتنے ارب ڈالر رہا؟ اعدادو شمار آگئے
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ39.62 فیصد کم ہو کر 23.71 ارب ڈالر رہ گیا ہے، پی بی ایس کی رپورٹ

اسلام آباد (انٹر نیوز) رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 15.91ارب ڈالر رہا۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ39.62 فیصد کم ہو کر 23.71 ارب ڈالر رہ گیا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران یہ 39.272 ارب ڈالر تھا۔
زیر جائزہ مدت کے دوران درآمدات میں 28.44 فیصد کی کمی واقع ہوئی جو گزشتہ سال کے 65.519 ارب ڈالر سے کم ہو کر رواں سال کے دوران 46.887 ارب ڈالر رہ گئی۔