پاکستان

روس سے خام تیل کا روسی جہاز واپس روانہ ، دوسرا جہاز 4 روز بعد پہنچے گا

روسی خام تیل کی آف لوڈنگ 12 جون کو صبح ساڑھے دس بے شروع کی گئی 'منگل کی صبح 11 بجے تک 27 ہزار ٹن خام تیل ڈسچارج کرکے اسٹوریج ٹینکس میں منتقل کردیا گیا تھا

کراچی ( سپیشل رپورٹر، آن لائن ) روس سے خام تیل لانے والے جہاز سے کراچی کی بندرگاہ پر خام تیل کی ڈسچارجنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جہاز واپس روانہ ہو گیا ، دوسرا جہاز 4 روز بعد پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی کے انجینئر واجد حسین جنرل منیجر انجینئرنگ نے بتایا کہ جہاز سے روسی خام تیل کی آف لوڈنگ 12 جون کو صبح ساڑھے دس بے شروع کی گئی تھی۔ منگل کی صبح 11 بجے تک 27 ہزار ٹن خام تیل ڈسچارج کرکے اسٹوریج ٹینکس میں منتقل کردیا گیا تھا۔جنرل مینیجر انجینئرنگ کا کہنا تھا کہ آف لوڈنگ کے عمل کی پی آر ایل کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل جاری ہے۔ موسم سازگار ہونے کی صورت میں ڈسچارجنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ا بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ چھوڑ دے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جہاز کو موجودہ موسمی حالات کے باوجود محفوظ طریقے سے آئل جیٹی پر لنگر انداز کیا گیا ہے۔ موسم بگڑنے کی صورت میں بھی جہاز کی حفاظت کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے متعلقہ حکام نے میڈیا کو روسی خام تیل لانے والے بحری جہاز پیور پوائنٹ اور آئل پیر ٹو پر خام تیل کی منتقلی کے عمل کا معائنہ بھی کرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button