پاکستان

روٹی کے بعد اب دودھ اور گوشت بھی سستا ملے گا: حکومت نے ایکشن لے لیا

اجلاس میں گوشت اور دودھ کے معیار کے پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے لئے ریگولیٹری میکنزم مرتب کرنے پر بھی اتفاق ہواہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت پاکستان عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے ایکشن میں آ چکی ہے اور سستی روٹی کے بعد اب دودھ اور گوشت کی قیمتوں میں بھی کمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ دودھ اور گوشت کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لئے وفاقی ، صوبائی حکومتوں اور ڈیری و فارم ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔ وفاقی ، صوبائی حکومتوں اور ڈیری و فارمر ایسوسی ایشن نیلائیو سٹاک شعبے کی ترقی کے لئے دودھ ، بیف اور مٹن گوشت کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر نے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔ گوشت پروسیس کرنے والوں اور کنزیومر ز ایسوسی ایشن اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق گوشت اور دودھ کے معیار کے پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے لئے ریگولیٹری میکنزم مرتب کرنے پر بھی اتفاق ہواہے ۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ کے اینمل ہسبنڈری کمشنرکی صدارت میں دودھ اور گوشت کی قیمتوں کی ڈی کیپنگ اور ڈی ریگولیشن کرنے سے متعلق اعلی سطح اجلاس میں بلوچستان ، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سیلائیو سٹاک اور فشریز کیحکام ، وزارت قانون ، وزارت تجارت ، ، وزارت منصوبہ بندی ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور ڈیری ، کیٹیل و فارمر ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button