پاکستان

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی پھر چڑھائی

ڈالر کی قدر بتدریج بڑھنا شروع ہوئی اور  1.45 روپے اضافے کے ساتھ 279.04 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیر کے روز کاروباری ہفتے کا آغاز ہوا تو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 7 پیسے گھٹ کر 277.52 روپے کی سطح پر آئی، تاہم اتار چڑھاؤ کے ساتھ ڈالر کی قدر بتدریج بڑھنا شروع ہوئی اور  1.45 روپے اضافے کے ساتھ 279.04 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے بڑھ کر 286 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 59 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے پر  پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس 26 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 45094 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button