پاکستان
رکنیت معطلی کا خوف’ طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی
مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے اور میں زرتاج گل سے معافی مانگتا ہوں: طارق بشیر چیمہ، زرتاج گل نے بھی طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرلی
اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے قومی اسمبلی کی رکنیت معطلی کے خوف پی ٹی آئی کے رہنماء زرتاج گل سے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے طارق بشیر چیمہ کو زرتاج گل سے معافی مانگنے پر آمادہ کیا۔ حکومتی رہنماؤں نے کہا کہ آپ بڑے ہیں بڑے پن کا مظاہرہ کریں جس پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے اور میں زرتاج گل سے معافی مانگتا ہوں۔ زرتاج گل نے بھی طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرلی۔