پاکستان

رہائی کیلئے احتجاجی جلسے، مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو ٹرخا دیا

عمران خان چاہتے ہیں جیسے ماضی میں انہوں نے نوازشریف کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے احتجاجی جلسہ کیا تھا اسی طرز پر وہ عمران خان کی رہائی کے لئے بھی کردار ادا کریں

لاہور(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کی جیل سے رہائی اور بیرون ملک بھجوانے کے لئے احتجاجی جلسے جلوس اور تحریک چلانے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کر کے درخواست کی تھی کہ عمران خان چاہتے ہیں جیسے ماضی میں انہوں نے نوازشریف کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے احتجاجی جلسہ کیا تھا اسی طرز پر وہ عمران خان کی رہائی کے لئے بھی کردار ادا کریں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحم نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں پیغام بھجوایا ہے کہ وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملکی امن و امان کو خطرات لاحق ہوں۔ مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے بھی معذرت کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button