پاکستان

ریلوے سٹیشنوں، ورکشاپوں سمیت اہم عمارتوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے سروے مکمل

ریلوے کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں' عمارتوں' ڈی ایس آفس' ورکشاپس' رسالپور فیکٹری ' کیرج فیکٹری سمیت دیگر تنصیبات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا پلان تیار کیا گیا

لاہور( فیض احمد)بجلی کے بلوں کی مد میں اربوں روپے کی بچت لانے اور ملک میں بجلی بحران کے پیش نظر ریلوے کی اہم عمارتوں’ریلوے اسٹیشنز’ورکشاپس، فیکٹریوں اور دیگر تنصیبات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے نیسپاک نے ریلوے لاہور ڈویژن، راولپنڈی ڈویژن اور پشاور ڈویژن میں سروے مکمل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیسپاک کے اس سروے کے بعد ریلوے ملتان ڈویژن، کراچی ڈویژن، سکھر ڈویژن اور کوئٹہ ڈویژن میں مرحلہ وار سروے مکمل لیا جائے گا جس کے بعد محکمہ نیسپاک کی جانب سے فزیبلٹی رپورٹ دی جائے گی کہ کہاں سولر سسٹم لگ سکتا ہے اور کہاں نہیں لگ سکتا۔ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی ہدایت پر ریلوے کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں’ عمارتوں’ ڈی ایس آفس’ ورکشاپس’ رسالپور فیکٹری ‘ کیرج فیکٹری اسلام آباد سمیت دیگر تنصیبات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ بجلی کے بلوں کی مد میں سالانہ اربوں روپے کی ہونے والی ادائیگی میں بچت لانے کے علاوہ بجلی بحران کے پیش نظر ریلوے تنصیبات کوسولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر نیسپاک سے سروے کرانے کا پلان تیار کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق نیسپاک کی ٹیموں نے پہلے مرحلے میں ریلوے لاہور۔راولپنڈی اور پشاور ڈویژن میں اپنا سروے مکمل کر لیا ہے جس کے بعد ریلوے کی دیگر ڈویژنوں میں مرحلہ وار سروے کا کام مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیسپاک حکام کی جانب سے رپورٹس آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ پہلے کس ڈویژن میں ریلوے کے اسٹیشنوں۔عمارتوں ،ورکشاپس اور تنصیبات کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے۔اور جس بلڈنگ میں سولر سسٹم نہ لگ سکا وہاں متبادل جگہ پر سولر سسٹم لگا کر بجلی فراہم کی جائے گی۔جس کے لئے پاکستان ریلوے کے شعبہ الیکٹریکل کو ٹاسک دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کو بجلی کے بلوں کی مد میں سالانہ اربوں روپے کی رقم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ادا کرنا پڑتی ہے ۔اور بجلی بحران کے پیش نظر گرمیوں میں ریلوے کے گریڈ 18 تک کے افسروں پر دفاتروں میں اے سی استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے۔جبکہ گریڈ 19 سے اوپر تمام ریلوے افسروں پر صبح 8 بجے سے 11 بجے تک دفاتروں میں اے سی استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔جس کے باعث ریلوے کی تنصیبات کو مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button