پاکستان

رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی موجیں، وفاقی حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے سول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دیتے ہوئے تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی موجیں لگ گئیں، وفاقی حکومت نے ایسا بڑا اعلان کر دیا کہ اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور باقی سب حیران و دنگ رہ گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں تقریباچھپن فیصد تک اضافہ بنے گا تاہم رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اوراوسط اضافہ کم بنے گا- وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے لیے نظرثانی بنیادی پے اسکیل 2024کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ نے سول آرمڈفورسزکے لیے نظرثانی بنیادی پے اسکیل 2024کی منظوری دے دی جس کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ پچپن اعشاریہ سات چھ فیصد یا31 ہزار810روپے تک بنے گا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اوراوسط اضافہ کم بنے گا-حکومتی ذ رائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button