پاکستان

زرداری پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’ شیر افضل مروت کا دعویٰ

پیپلزپارٹی نے عندیہ دیا کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی ' بانی پی ٹی آئی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ مینڈیٹ چرانے والو کے ساتھ مل کر حکومت سازی نہیں کرسکتے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کل رات پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کل رات 11 بجے تک مجھ سے رابطے کرتے رہے، ان رابطوں پر دستیاب قیادت علیمہ خان، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار ہم بیٹھے ڈسکشن کی۔ شیر افضل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے عندیہ دیا ہے کہ جو آپ کی سیٹیں ہیں ڈیو پراسس آف لا سے واپس لے لیں ہم اعتراض نہیں کریں گے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں امیر مقام کو جعلی طریقے سے جتوایا گیا، فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدوار نے 64 ہزار،امیر مقام نے 45 ہزار ووٹ لیے، کے پی میں ہم سے 8 صوبائی اور 3 قومی حلقے چھینے گئے جبکہ بلوچستان میں ہم سے قومی اسمبلی کے 7 اور صوبائی اسمبلی کے 23 حلقے چھینے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین کا انتخاب بانی پی ٹی آئی کا دانشمندانہ فیصلہ ہے، علی امین کی تمام املاک قرق کی جاچکی ہیں،62 کے لگ بھگ مقدمات ہیں، پی ٹی آئی علی امین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی نے عندیہ دیا کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی ہے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ مینڈیٹ چرانے والو کے ساتھ مل کر حکومت سازی نہیں کرسکتے ، یہ پیش رفت کل بانی پی ٹی آئی کے نوٹس میں لا نگا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو بانی پی ٹی آئی احتجاج کی کال دیں گے،9 مئی دوبارہ ہو یا 10 بار ہو عوام کا حق ان کو دلائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button