پاکستان

زرداری کی چالاکیاں، آخری کارڈ کھیلنے کیلئے اسلام آباد روانہ

سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد نواب شاہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی چالاکیاں اور ہوشیاریاں، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اپنا آخری کارڈ کھیلنے کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زرداری ہاؤس کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق صدر آج عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد نواب شاہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ آصف زرداری نے ووٹنگ کے موقع پر نوابشاہ میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے اور امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے سواکسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button