پاکستان
سائفرکیس:عمران خان اورشاہ محمود قریشی پرفرد جرم عائد کی گئی تو انھوں نے کیا رد عمل دیا؟
عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی
راولپنڈی(کھوج نیوز)سائفرکیس:عمران خان اورشاہ محمود قریشی پرفرد جرم عائد کی گئی تو انھوں کیا رد عمل دیا؟رپورٹ کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پرفرد جرم عائد کردی گئی ۔ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی،عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ آج تاریخ فرد جرم کیلئے رکھی تھی، فرد جرم عائد کی جاتی ہے،عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی۔