پاکستان

سائفر کیس میں بڑی پیشرفت، جج ابو الحسنات نے ملزمان کیلئے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا

جج ابو الحسنات نے سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 28نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سائفر کیس میں بڑی پیشرفت، اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سماعت کے دوران ملزمان کیلئے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب یہ کیس 29 اگست سے پہلے والی سٹیج سے آگے بڑھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button