پاکستان

سائفر کیس میں عمران خان کو سزا ملنے پر ن لیگی رہنمائوں کا ردعمل سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی کے پاس اپیل کرنے کا حق موجود ہے، عدلیہ کے فیصلوں پر حدود کے اندر رہ کر تنقید کی جانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی سزا ایک قانونی معاملہ ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سائفر کیس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جیسا کرتے ہیں ویسا ہی بھگتتے ہیں، تاخیری حربے اپنائے جائیں تو عدالتیں قانونی راستہ اختیار کرتی ہیں، عمران خان نے قومی سلامتی کے معاملات پر بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس اپیل کرنے کا حق موجود ہے، عدلیہ کے فیصلوں پر حدود کے اندر رہ کر تنقید کی جانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی سزا ایک قانونی معاملہ ہے۔ سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا مذاق اڑایا، بانی پی ٹی آئی کے کیس میں بھی عدالت نے قانونی راستہ اختیار کیا، ہمارا شروع سے موقف ہے کہ اظہار آزادی رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے، ہمارا مؤقف ہے کہ آئین سب سے مقدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی سلامتی کے معاملات پر بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، آئین ہمیں پابندکرتا ہے کہ قومی سلامتی کی معلومات کو عام نہیں کیا جائے گا ، آپ جلسوں میں جا کر پہلے کاغذ لہراتے ہیں بعد میں کہتے ہیں کہ وہ خالی کاغذ تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سائفرکیس میں سزا بنتی تھی، ہونی چاہیے تھی اور عدالتی پروسیس سے ہی سزا ہوئی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا تاخیری حربے استعمال کرکے فیصلے کو الیکشن سے چند دن پہلے تک لائے، ہوسکتا ہے کہ الیکشن کے قریب آنے والے فیصلے کو کسی مقصدکے لیے استعمال کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button