پاکستان

سائفر کیس: ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنےکے حکم میں  کل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 11بجے تک ملتوی کردی

اسلام آباد(کھوج نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنےکے حکم میں  کل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 11بجے تک ملتوی کردی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاحق سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب  اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نےدلائل دیتے ہوئے کہاکہ 29اکتوبر سے پہلے پری ٹرائل پروسیڈنگز چل رہی تھیں،29اکتوبر کے نوٹیفکیشن سے ملزم کے کوئی حقوق متاثر نہیں ہوئے،ٹرائل کورٹ کے جج نے 16اگست کے حکمنامے میں بھی سکیورٹی خدشات کاذکر کیا،جج نے نوٹیفکیشن پر انحصار کیا کیونکہ سکیورٹی خدشات ان کے علم میں تھے،29اکتوبر کا نوٹیفکیشن ایڈمنسٹریٹو ایکشن تھا،جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ راجہ صاحب!اب آپ کسی اور حوالے پر انحصار کرنا چاہیں گے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب! نے جو کہا ہمارا بھی یہی موقف ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سکیورٹی خدشات سے متعلق کوئی مواد  نہیں رکھا  گیا،اپیل قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے 29اگست کا نوٹیفکیشن الگ سے پرکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button