پاکستان

سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت کا حکم، عمران خان نے بڑا چیلنج کر دیا

سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کے ان کیمرہ ٹرائل کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے درخواست پر فیصلہ ہونے تک عدالت سائفر کیس کے ٹرائل کی کارروائی کو معطل قرار دے

اسلام آباد(کھوج نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت کا ٹرائل کورٹ کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کے ان کیمرہ ٹرائل کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے درخواست پر فیصلہ ہونے تک عدالت سائفر کیس کے ٹرائل کی کارروائی کو معطل قرار دے۔ درخواست میں مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے پی ٹی اے اور پیمرا کو بغیر کسی قانونی اتھارٹی کے غیرقانونی طور پر میڈیا اور سوشل میڈیا کو سینسر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ٹرائل کورٹ کا یہ حکم نامہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا کہ انصاف کو صرف ہونا نہیں بلکہ ہوتا ہوا دکھائی دینا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے عوام اور میڈیا کی موجودگی میں اوپن ٹرائل ضروری ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کا 14دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اس درخواست کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ سائفر عدالت کا 14دسمبر کا حکمنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 21 نومبر کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے اور عدالت نے اپنے حکم میں سائفر کیس کی رپورٹنگ پر بھی پابندی عائد کر دی جو کہ خلاف آئین ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button