پاکستان

سائفر کیس کی سماعت مؤخر کیوں ہوئی؟ چونکا دینے والی کہانی سامنے آگئی

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے غصے میں آ کر عدالت میں شور شرابہ کیاتو جج نے معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے کارروائی کچھ دیرکیلئے مؤخر کردی

راولپنڈی(کھوج نیوز) اڈیالہ جیل میں ہونے والی سائفر کیس کی سماعت جج نے مؤخر کیوں کی اس حوالے سے چونکا دینے والی کہانی سامنے آنے کے بعد سب حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں سائفرکیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے غصے میں آ کر عدالت میں شور شرابہ کیا۔ جج نے معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے کارروائی کچھ دیرکیلئے مؤخر کردی۔ وکلا صفائی کی مسلسل غیر حاضری کے باعث بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت نے اسٹیٹ ڈیفینس کونسل فراہم کیے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود اسٹیٹ ڈیفینس کونسل پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔ کیس پر سماعت اب بھی جیل میں جاری ہے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین سماعت کررہے ہیں۔ سائفر کیس کے اہم گواہ اعظم خان پر اسٹیٹ ڈیفنس کونسل نے جرح مکمل کر لی ہے جبکہ جرح کے دوران شاہ محمود قریشی نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسلز پر اعتراض کیا۔ جج ابو الحسنات نے شاہ محمود کو وارننگ دی کہ آپ خاموشی سے بیٹھ جائیں ورنہ کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور درخواست کی کہ عدالت سائفر کیس کو نہ سنے۔ عدالت نے سائفر کیس نہ سننے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button