پاکستان

سائفر گمشدگی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا

خصوصی عدالت کے 9 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور فرد جرم عائد کرنے سے روکا جائے' ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں استدعا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سائفر گمشدگی کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کا خصوصی عدالت کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے لکھا ہے کہ کیس کی نقول وصول کر لیں جبکہ نقول وصول نہیں کی گئیں۔ ٹرائل کورٹ نے جیل سماعت کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے کا بھی انتظار نہیں کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کے 9 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور فرد جرم عائد کرنے سے روکا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button