پاکستان

سابق آرمی چیفز کے بیرون ملک مقیم سے متعلق سوشل میڈیا پر پراپیگنڈ جھوٹا قرار

صرف دو جرنیل کینڈا میں آباد ہیں،راحیل شریف حکومت کی کلیئرنس کے ساتھ سعودیہ میں مقیم ' صرف مشرف کا انتقال یو اے ای میں ہوا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)وزارت دفاع نے سابق فوجی قیادت کی اکثریت کے بیرون ملک مقیم ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر کیا جانے والا منفی پروپیگنڈامسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سابق فوجی افسران کی اکثریت پاکستان میں مقیم ہے ،صرف دو سابق افسران کینیڈا مقیم ہیں ،جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کا آسٹریلیا میں کوئی جزیرہ نہیں ۔

وزارت دفاع کے ذرائع نے حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا عوام کو گمراہ کر رہا ہے کہ 164 ریٹائرڈ جنرلز کینیڈا میں آباد ہیں،1974سے آج تک فوج سے ریٹائر ہونے والے تمام پاکستانی جرنیلوں میں سے صرف 2 کینیڈا میں آباد ہیں،کینیڈا میں تقریباً 230,000 پاکستانی آباد ہیں،صرف دو جنرل اس آبادی کا 0.0008% حصہ بنتے ہیں!سوشل میڈیا پر سابق آرمی چیفز کے پاکستان میں نہ ہونے کے بارے میں بہت سی جھوٹی معلومات گردش کر رہی ہیںتاہم حقیقت اس کے برعکس ہے ،سابق آرمی چیف جنرل ٹکا خان،جنرل ضیاء الحق،جنرل آصف جنجوعہ ،جنرل اسلم بیگ،جنرل جہانگیر کرامت،جنرل وحید کاکڑکاانتقال پاکستان میں ہوا ہے جبکہ جنرل مشرف متحدہ عرب امارات میں انتقال کیا جس کی تدفین پاکستان میں ہوئی ہے،سابق آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی پاکستان میں ہیں ،وہ آسٹریلیا میں ہیں اور نا ہی ان کا کوئی وہاں پر جزیرہ ہے ،جنرل راحیل شریف حکومت کی کلیئرنس کے ساتھ اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیںجبکہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی پاکستان میں ہیں،10 سابقہ COAS میں کوئی بھی مستقل طور پر ملک سے باہر آباد نہیں ہوا ہے ،سوشل میڈیا پر جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈا پھیلا جارہا ہے جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ،سکیورٹی اداروں نے منفی پراپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف چھان بین شروع کر دی ہے تا کہ فوج اور اداروں کیخلاف زہریلی مہم جوئی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button