پاکستان
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اگلے ہفتے میں اپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اگلے ہفتے سے اپنی نئی پارٹی کے نام ظاہر کرنے کا اعلان کردیا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اگلے ہفتے میں اپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اگلے ہفتے سے اپنی نئی پارٹی کے نام ظاہر کرنے کا اعلان کردیا ہے ،واضح ہو کہ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر بھی رہ چکے ہیں تاہم اب انھوں نے اپنی دیرینہ پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےشاہد خاقان عباسی نے اپنی پارٹی کا نام عوام پاکستان پارٹی رکھ لیا ہے جس لئے انھوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن بھی کروالی ہے