پاکستان

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ چین کے ملک کو کیا فوائد حاصل ہوں گے ؟

لندن میں چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی سے واپسی کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ چین کے ملک کو کیا فوائد حاصل ہوں گے ؟تفصیلات سامنے آگئیں ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک ہفتے کے دورے پر چین پہنچ گئے۔ ان کے نواسے جنید صفدر اور دیگر پانچ افراد ان کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے اسے نجی دورہ قرار دیا ہے۔ لندن میں چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی سے واپسی کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وہ گزشتہ سال اکتوبر میں واپس آئے تھے ۔ سابق وزیر اعظم پیر (22 اپریل) کو چینی ایئر لائن کی پرواز CZ-6038 سے روانہ ہوئے۔ اگرچہ ان کا دورہ سرکاری نوعیت کا نہیں لیکن باوثوق ذرائع نے بتایا کہ یہ دورہ ملک اور اس کے عوام کے لیے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہو گا کیونکہ اس کے نتیجے میں لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا قیام عمل میں آئے گا۔
یہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام بڑے شہروں میں اسی طرح کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ کئی چینی کمپنیوں نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک سال کے اندر قائم ہو جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چین کی حکمران جماعت کے رہنماوں اور بڑے کاروباری گھرانوں سے اپنے روابط بحال کریں گے جو ان کی بہت عزت کرتے ہیں جو بعد ازاں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کے قیام کے لئے پاکستان آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button