پاکستان

سابق وزیراعظم نوازشریف 6 سال بعد دوبارہ پارٹی صدرمنتخب ہوگئے،کھوج کی خبرکی تصدیق

کھوج نیوز" ایک روز قبل ہی میاں نوازشریف کے بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے کی خبر چلا چکا ہے جس کی آج' تصدیق ہو گئی

لاہور (کھوج نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کےانٹرا پارٹی الیکشنز میں سابق وزیراعظم نوازشریف 6 سال بعد دوبارہ پارٹی صدرمنتخب ہوگئے ۔ واضح ہوکہ "کھوج نیوز” ایک روز قبل ہی میاں نوازشریف کے بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے کی خبر چلا چکا ہے جس کی آج’ تصدیق ہو گئی۔ کھوج نیوز کےمطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کا اجلاس لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں ہوا جہاں نوازشریف کےمقابلے میں کسی رہنما کےکاغذات نامزدگی جمع نہ کروائےجانے پر وہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئےہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے بطور قائم مقام صدر شہبازشریف کا استعفیٰ منظورکیا تھا اور رانا ثناء اللہ کی جانب سےالیکشن کےشیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2018 میں نوازشریف کو سزا یافتہ ہونے پر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تھا تاہم 6 سال کے بعد وہ واپس پارٹی صدر بن گئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button