پاکستان

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

اسحاق ڈار کی تقرری سے پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی اور انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امورکو تیزی سے مکمل کیا جائے گا: ن لیگ

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن)نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کردیا۔اسحاق ڈار کو چیئرمین مقرر کیے جانے کی تصدیق مریم اورنگزیب نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کیے جانے کی تصدیق کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسحاق ڈار کی تقرری سے پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی اور انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امورکو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار الیکشن ایکٹ 2017ء تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button