پاکستان

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف کھلی جنگ،نوازشریف نے ٹاسک دیدیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو قانون کے شکنجے میں جکڑنے کے لئے اپنی ٹیم کو ٹاسک دیدیا۔

لاہور(کھوج نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف کھلی جنگ،نوازشریف نے ٹاسک دیدیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو قانون کے شکنجے میں جکڑنے کے لئے اپنی ٹیم کو ٹاسک دیدیا۔واضح ہو کہ نوازشریف نے گزشتہ روز اپنی پارٹی کے اجلاس میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس جسٹس(ر) ثاقب نثار کے خلاف ایک ایسی آڈیو موجود ہے جو انھیں قصوروار ثابت کرنے کے لئے کافی ہوگی۔ بتیا گیا ہے کہ نوازشریف کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف کھلی جنگ لڑنے کے لئے دستاویزی تیاریاں شروع کردی ہیں۔اور جلد ہی ثاقب نثار کے خلاف عدالت سے رجوع کیاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button